23 مئی، 2006، 11:23 PM

حميد رضا آصفي

ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام پربين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كي مكمل نگراني ہے // سعودي عرب كو دوسروں كے غير واقعي دعوؤں سے متاثر نہيں ہونا چاہيے

ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام پربين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كي مكمل نگراني ہے // سعودي عرب كو دوسروں كے غير واقعي دعوؤں سے متاثر نہيں ہونا چاہيے

وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے ايران كے پر امن ايٹمي پروگرام كے بارے ميں سعودي عرب كے حكام كے غير ذمہ دارانہ بيانات پر تعجب كا اظہار كيا ہے

مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے كہا كہ ايران كے ايٹمي پروگرام پربين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كي مكمل نگراني ہے ترجمان نے ايران كے پر امن ايٹمي پروگرام كے بارے ميں سعودي عرب كے حكام كے غير ذمہ دارانہ بيانات پر تعجب كا اظہار كيا ہے انھوں نے كہا كہ ايران كے ايٹمي پروگرام ميں ايٹمي ہتھياروں كي كوئي جگہ نہيں ہے سعودي وزير داخلہ نے ايك بيان ميں كہا تھا كہ ايران يورينيم افزودہ كركے ايٹمي ہتھيار بنانا چاہتا ہے آصفي نے كہا كہ سعودي وزير داخلہ كو غيرواقعي بيانات دينے سے پرہيز كرنا چاہيے اور جاننا چاہيے كہ ايران كا ايٹمي پروگرام بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كي مكمل نگراني ميں چل رہا ہے آصفي نے كہا كہ ہم سعودي عرب كے حكام سے يہ اميد كرتے ہيں كہ وہ دوسروں كے غير حقيقي اور غلط دعوؤں سے متاثر نہيں ہوں گے ترجمان نے اس بات پر زورديتے ہوئے كہاكہ ايران علاقے كو ايٹمي ہتھياروں سے پاك كئے جانے كا خواہاں ہے اور ايسا محسوس ہوتا ہے كہ كچھ لوگوں نے صيہوني حكومت كے ايٹمي ہتھياروں كو فراموش كرديا ہے ترجمان نے كہا كہ تہران نے اپنے ايٹمي پروگرام كے بارے ميں نيك نيتي كے ساتھ خليج فارس كے تمام ہمسا يہ ممالك كے ساتھ متعدد بار صلاح و مشورے كئے ہيں

News ID 330535

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha